رجنی کانت کی فلم کی ریلیزپربھارتی کمپنیوں کا چھٹی کا اعلان

چنائی کے پرستاروں نے ریاست میں سرکاری تعطیل کی درخواست کی ہے۔


Showbiz Desk July 20, 2016
چنائی کے پرستاروں نے ریاست میں سرکاری تعطیل کی درخواست کی ہے۔ فوٹو : فائل

رجنی کانت کی فلم کے حوالے سے ان کے پرستارکچھ خاص دیوانگی کا مظاہرہ کرتے ہیں مگر یہ کسی نے نہیں سوچا تھا کہ ان کی فلم کی ریلیز پر چھٹی کا ہی اعلان کردیا جائیگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رجنی کانت کی نئی فلم ''کابلی'' کی ریلیز کے موقع پرکچھ کمپنیوں نے 22 جولائی کو اپنے ملازمین کے لیے تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ فینڈس نامی ایک کمپنی نے کہا ہے کہ رجنی کانت کی فلم کی ریلیز کے موقع پر تعطیل ہوگی اوراس کی وجہ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ میں چھٹی کی درخواستوں کے ڈھیر سے بچنا ہے، اس کے علاوہ ہم اپنی کمپنی کے ملازمین کو فلم کے مفت ٹکٹ بھی فراہم کریں گے۔دوسری طرف چنائی کے پرستاروں نے ریاست میں سرکاری تعطیل کی درخواست کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔