’’ایکسپریس فیملی فیسٹیول‘‘ تازہ ہوا کا جھونکا ہوگا ارشد محمود

فیملی فیسٹیول میں موسیقی‘ اداکاری‘ ڈانس مقابلوں میں حصہ لینے والے سیکڑوں افراد نے اپنے ناموں کا اندراج کرا دیا ہے

فیملی فیسٹیول میں موسیقی‘ اداکاری‘ ڈانس مقابلوں میں حصہ لینے والے سیکڑوں افراد نے اپنے ناموں کا اندراج کرا دیا ہے۔ فوٹو : فائل

ایکسپریس فیملی فیسٹیول گھٹن کے ماحول میں تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گا۔ سند ھ میری جنم دھرتی ۔سندھی گیت کے ساتھ نئے گانے بھی تیار کیے ہیں ۔


اِن خیالات کا اظہار ''دیکھا جو چہرہ تیرا ''سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے گلوکار ارشد محمود نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ ایکسپریس میڈیا گروپ ٹرینڈ میکرہے اس نے میڈیا کی دنیا میں نہ صرف نئی سمتوں کا تعین کیا بلکہ حقیقی معنوں میں عوام کو انفارمیشن ،ایجوکیشن اور انٹر ٹینمنٹ پیش کی ۔انھوں نے کہا کہ فیملی فیسٹیول کراچی کے عوام کے لیے ایک شاندار تحفہ ہے ،انھوں نے کہا کہ وہ سندھ کے شہر ''سکھر'' میں پیدا ہوئے اس لیے کراچی میں پرفارمنس سے انھیں اپنائیت کا بھی احساس ہوتا ہے ۔

انھوں نے بتایا کہ اس فیسٹیول کے لیے انھوں نے سندھی زبان میں خصوصی گیت تیار کیا ہے اس کے ساتھ ساتھ نئے البم جو کہ حال میں ہی انگلینڈ میں اورنٹئیل اسٹار ایجنسیز نے ریلیز کیا ہے کے گانے ''با خدا با خدا''اور ''ہائے چھیمو''بھی پیش کروںگا۔ارشد محمود ایکسپریس فیملی فیسٹیول میں ہفتہ 23 جولائی 4 بجے شام اپنے بینڈ کے ساتھ پرفارم کریں گے اس موقع پر ایکسپریس کے زیراہتمام ہونے والے موسیقی مقابلے میں وہ بطور جج بھی فرائض سرانجام دیں گے۔ فیملی فیسٹیول میں موسیقی' اداکاری' ڈانس مقابلوں میں حصہ لینے والے سیکڑوں افراد نے اپنے ناموں کا اندراج کرا دیا ہے۔ ان سے کہا گیا ہے کہ یہ ایکسپو سینٹر ہال نمبر 3 میں 2 بجے تک آکر مقابلوں میں شریک ہوں۔
Load Next Story