بھارتی فلموں کی نمائش پرواضح حکمت عملی بنائی جائے مصطفی قریشی

’’ایکسپریس‘‘ نے ہماری بھر پور ترجمانی کی ہے حکومت کو بھی اس پر غور کرنا چاہیے،مصطفی قریشی


Pervaiz Mazhar July 20, 2016
’’ایکسپریس‘‘ نے ہماری بھر پور ترجمانی کی ہے حکومت کو بھی اس پر غور کرنا چاہیے،مصطفی قریشی فوٹو : فائل

سینیئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کے بارہا احتجاج کے باوجود حکومت نے بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کے سلسلے کوئی ایکشن نہیں لیا اور نہ ہی کسی واضح پالیسی کا اعلان کیاہے ۔

بد قسمتی سے ایک عرصہ گزرنے کے باوجود کلچرل پالیسی نہیں بنائی جس کی وجہ سے پاکستان کی فلمی صنعت کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑرہا ہے، احتجاج کے باوجود بھارتی فلموں کو سپورٹ کیا جا رہا ہے جب کہ سنیما مالکان بھی پاکستانی فلمی صنعت کو نقصان پہنچانے میں برابر کے شریک ہیں۔اگر حکومت نے بھارتی فلموں کی نمائش پرکوئی واضح حکمت عملی نہ بنائی تو پھر فلمی صنعت بھر پور احتجاج پر مجبور ہوجائے گی۔

مصطفی قریشی نے گزشتہ روز ایکسپریس میں پاکستان کی فلم انڈسٹری کے حوالے سے شائع ہونے والے مضامین پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ''ایکسپریس'' نے ہماری بھر پور ترجمانی کی ہے حکومت کو بھی اس پر غور کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔