اقوام متحدہ کشمیرپربھارتی قبضے کے اقتصادی اثرات کاجائزہ لے

ادارہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے اقتصادی ترقی پر اثرات کا بھی جائزہ لے، وزیر تجارت


Khususi Reporter July 20, 2016
ادارہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے اقتصادی ترقی پر اثرات کا بھی جائزہ لے، وزیر تجارت فوٹو: اے پی پی/فائل

وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں سے غیر انسانی سلوک روا رکھے ہوئے ہے، عالمی برادری کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لیے فعال کردار ادا کرے۔

نیروبی میں یواین سی ٹی اے ڈی اجلاس سے خطاب میں انھوں نے بھارت کی جانی ومالی جارحیت کا ذکر کیا اورکہا کہ ادارہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے اقتصادی ترقی پر اثرات کا بھی جائزہ لے۔ انھوں نے فلسطین کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے ادارے کی کاوشوں کو سراہا اور انھیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وفاقی وزیر نے کانفرنس کے دوران ای کامرس سے متعلق ایک اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور ای کامرس میں صارفین کے تحفظ کے لیے قانون سازی کو اہم قرار دیا۔

انھوں نے کہا کہ دنیا میں ای کامرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک میں ترقی پذیر ممالک کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔ انھوں نے ادارے کے پروگرام 'ای تجارت سب کے لیے' کو سراہا اور کہا کہ یہ پروگرام تکنیکی سطح پر شامل ترقی پذیر ممالک کے لیے انتہائی سود مند ثابت ہوگا۔وفاقی وزیر نے ترقی پذیر دنیا کے دیرینہ حل طلب مسائل پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا جن میں زراعت کے مسائل، سبسڈیز کا غیر منصفانہ استعمال، ملکیت دانش اور غذائی اشیا میں حفظان صحت کے قوانین پر عملدرآمد کے معاملات شامل ہیں۔وفاقی وزیر نے یواین سی ٹی اے ڈی میں معاملات کو حل کرنے کے لیے اتفاق رائے کا سسٹم اپنانے پر زور دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں