شام میں امریکی و روسی بمباری سے17 بچوں سمیت 77 افراد ہلاک

بمباری صوبہ حلب کے قصبوں التخار اور اتاریب میں کی گئی، درجنوں افراد زخمی، متعدد کی حالت نازک


AFP July 20, 2016
بمباری صوبہ حلب کے قصبوں التخار اور اتاریب میں کی گئی، درجنوں افراد زخمی، متعدد کی حالت نازک۔ فوٹو: فائل

BAHAWALPUR: شام میں امریکی اتحادی فوج اور روسی جنگی طیاروں کی بمباری سے 17 بچوں سمیت 77 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اتحادی فورسز نے شام کے صوبے حلب کے قصبے التخار میں بمباری کی، بمباری داعش کے ٹھکانے پر کی جانی تھی تاہم اس کا نشانہ حملے سے بچنے کی خاطر بھاگنے والے شہری بن گئے جس میں 11 بچوں سمیت 56 شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شام میں فضائی حملوں میں 8 بچوں سمیت 25 شہری ہلاک

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ حلب ہی کے قصبے اتاریب میں روسی جنگی طیاروں نے بمباری کی جس میں 6 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ امریکی حمایت یافتہ باغیوں کے گروپ نے منبج قصبے میں داعش کے ہیڈ کوارٹرز پر قبضہ کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں