امریکالائیواسٹاک سیکٹرمیںتحقیق کیلیے 35لاکھ ڈالردیگا

دونوںممالک کے تعلیمی وتحقیقی اداروںمیںتعاون...


ایکسپریس July 23, 2012
فنڈز سے لائیو اسٹاک شعبے کی کارکردگی میں اضافہ ہو گا۔

لائیو اسٹاک کے شعبے میں ریسرچ پراجیکٹس کیلیے رواں سال کے دوران امریکی حکومت 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر کے فنڈز فراہم کرے گی جس سے تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا اور شعبے کی کارکردگی میں اضافہ ہو گا۔

امریکی سفارتخانہ کے اکنامکس آفیسر فرینک پی ٹالوٹو نے کہا ہے کہ پاکستان میں حیاتیاتی شماریاتی مرکز کے قیام کیلیے امریکا کی جیکسن اسٹیٹ یونیورسٹی نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز (یو وی اے ایس) کی معاونت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلیمی اداروں اور تحقیقی مراکز کے درمیان اشتراک کار کو مزید وسعت دی جائے گی، اس حوالے سے 14 امریکی یونیورسٹیاں پہلے ہی پاکستانی یونیورسٹیز کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سائنس و ٹیکنالوجی پروگرام دو ممالک میں کام کر رہا ہے جن میں سے ایک پاکستان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں