عبدالقادر پٹیل نے پیپلز پارٹی سے مایوس ہوکر گرفتاری دی ذرائع

پی پی رہنماؤں کی جانب سے مدد کی یقین دہانی نہ ہونے کے بعد عبدالقادر پٹیل نے گرفتاری دی، ذرئع


Staff Reporter July 20, 2016
پی پی رہنماؤں کی جانب سے مدد کی یقین دہانی نہ ہونے کے بعد عبدالقادر پٹیل نے گرفتاری دی، ذرئع۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز/فائل

پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالقادر پٹیل نے ضمانت کی منسوخی کے بعد عدالت سے فرار ہونے کے گرفتاری دینے کا فیصلہ پی پی اور حکومت سندھ کے اعلیٰ عہدہ داران کی جانب سے انھیں حمایت اور مدد کا عندیہ نہ ملنے کے بعد کیا۔

ذرائع کے مطابق عبدالقادر پٹیل نے عدالت سے جانے کے بعد پیپلز پارٹی اور حکومت سندھ کے بعض اعلیٰ عہدیداران سے براہ راست اور اپنے دوستوں کی معرفت رابطے کیے تاہم وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سمیت کسی نے بھی انھیں مدد کی یقین دہانی نہیں کرائی جس کے بعد عبدالقادری پٹیل نے خود بوٹ بیسن تھانے میں گرفتاری دے دی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عدالت سے فرار ہونے کے بعد پی پی رہنما عبدالقادر پٹیل نے گرفتاری دیدی

واضح رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردوں کی معاونت اور علاج و معالجے سے متعلق کیس میں عبدالقادر پٹیل کی جانب سے ضمانت کی درخواست میں توسیع کی اپیل مسترد کردی تھی تاہم وہ عدالت سے فرار ہو گئے تھے تاہم بعد ازاں انھوں نے خود پولیسس کو گرفتاری دے دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں