کراچی کا امن تباہ کرنیوالے قوم کے دشمن ہیں محمد شریف
حیدر عباس جعفری کے قتل کی شدید مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
متحدہ قومی موومنٹ کے زونل انچارج محمد شریف و اراکین زونل کمیٹی نے کراچی میں متحدہ ناظم آباد گلبہار سیکٹر یونٹ 188 کے کارکن سید زرغام جعفری کے صاحبزادے سید حیدر عباس جعفری کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ شہریوں کاکھلے عام قتل ملک کو کمزور کرنے کی گھنائونی سازش ہے، کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے،اس شہر کا امن تباہ کرنے والے دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں۔
ملک دشمن عناصر کراچی کے حالات کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خراب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین اور متحدہ، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والی باطل قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ انہوں نے حیدر عباس جعفری شہید کے سوگوار اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور انہیں کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔