وزیراعظم کے بھارت سے ذاتی تعلقات کی وجہ سے مسئلہ کشمیرمتاثر ہورہا ہے خورشید شاہ

بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے بے گناہ کشمیریوں کی جانیں ضائع ہورہی ہیں، اپوزیشن لیڈر


ویب ڈیسک July 20, 2016
بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے بے گناہ کشمیریوں کی جانیں ضائع ہورہی ہیں، اپوزیشن لیڈر، فوٹو؛ فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے بھارت سے ذاتی تعلقات کی وجہ سے مسئلہ کمشیر متاثر ہورہا ہے۔

اسلام آباد میں کشمیر عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بازووں پر سیاہ پٹی باندھ کر قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا اور اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو کھل کر مسئلہ کشمیر پر بات کرنی چاہیئے اور اس لئے حکومت او آئی سی کا اجلاس بھی بلایا جانا چاہیئے تاہم وزیراعظم نواز شریف کے بھارت سے ذاتی تعلقات کے باعث مسئلہ کشمیر متاثر ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے تمام سفارتی چینلز استعمال کرے، بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے بے گناہ کشمیریوں کی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ظلم اور بربریت کا بازار گرم ہے، بھارت کی ہٹ دھرمی ہے کہ وہ کشمیر میں حقائق تسلیم نہیں کرتا اور قابض بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہورہا جب کہ پاکستان کا بچہ بچہ نہتے کشمیری عوام کے احتجاج میں برابر کا شریک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |