بھارت نے کشمیر میں اپنے فوجی اور کراچی میں ایجنٹ بٹھا رکھے ہیں رضا ہارون

کراچی کے مینڈیٹ کو’’را‘‘کےایجنٹوں کے تسلط سے چھڑانےکی ضرورت ہے، رہنما پاک سرزمین پارٹی


ویب ڈیسک July 20, 2016
کراچی کےمینڈیٹ کوبرسوں سےبھارت نےیرغمال بنارکھاہے،رضاہارون فوٹو: آئی این پی

پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنے فوجی اور کراچی میں ایجنٹ بٹھا رکھے ہیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران رضا ہارون نے کہا کہ پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، ہمارے ملک کی سرحدوں کے معاملات بہت سنجیدہ ہیں، ہماری تینوں سرحدوں پر کشیدگی ہے، ہماری خارجہ پالیسی اور دفتر خارجہ فعال نہیں، ہمیں ہر بین الاقوامی واقعے کی اہمیت کا اندازہ 4 روز بعد ہوتا ہے۔ ہم کشمیر کی خود مختاری اور استصواب رائے کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ہم کشمیری عوام سے اظہار یکجہی کرتے ہیں، ہم ان کے غم اور مطالبات میں بھی برابر کے شریک ہیں۔ حکومت کشمیر کے معاملات کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے، حکومت کو کشمیر کے معاملے پر سنجیدہ ہونا چاہئے۔

اس کو بھی پڑھیے: الطاف حسین کا ''را'' سے تعلق نہیں توعدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں، رضا ہارون

رضا ہارون نے مزید کہا کہ بھارت کراچی میں اپنی فوج نہیں اتارسکتا، اس لئے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے اسے تباہ کررہا ہے، ''را''کی مالی مدد سے ایک سیاسی قوت کراچی کے حالات خراب کررہی ہے۔ کراچی کے مینڈیٹ کو برسوں سے بھارت نے یرغمال بنا رکھا ہے، ایم کیو ایم کے قائد کی پالیسیاں کسی اور ملک سے آتی ہیں، کراچی کے مینڈیٹ کو''را''کے ایجنٹوں کے تسلط سےچھڑانےکی ضرورت ہے۔ اس کام کی شروعات مصطفی کمال نے کردی ہے۔ کراچی میں امن و امان کی صورت حال خراب کرنا ایک سیاسی جماعت کے قائد کی وطن فروشی ہے، وہ جانتے ہیں کہ ان کے کارکن گرفتار ہورہے ہیں، ہزاروں میل دور بیٹھ کر ان کی گالیوں سے قوم کے بچوں کو مشکلات میں مبتلا ہورہے ہیں، خدا کےلیے وہ اب بس کردیں۔

اس کو بھی پڑھیے: ایم کیوایم کے قائد نے پارٹی میں جس کے اندرقائدانہ صلاحیت دیکھی اسے مروادیا گیا، مصطفیٰ کمال

انیس قائم خانی کی گرفتاری سے متعلق پاک سرزمین پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ انیس قائم خانی پاک سرزمین پارٹی کے صدر ہیں اور ان پر دہشت گردوں کی معاونت کا الزام اس وقت لگا تھا جب پارٹی نہیں بنی تھی اور اس وقت بھی انہوں نے اس کی تردید کی تھی۔ جب وہ پاکستان اٴئے تو عدالت میں پیش ہوکر بھی یہ ہی کہا کہ یہ الزام بے بنیاد ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ہائی کورٹ کی جانب سے ہمیں ریلیف ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں