مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھارہے ہیں مشیر خارجہ

کشمیری قیادت کی شمولیت کے بغیر مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوسکتا، مشیر خارجہ


ویب ڈیسک July 20, 2016
کشمیریوں کی حمایت کے لیے سفارتی سطح پر کوششیں تیز کر دی ہیں، سرتاج عزیز۔ فوٹو : رائٹرز

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم انتہا کو پہنچ چکے ہیں، اپنے کشمیری بھائیوں کی آزادی کے لئے سفارتی سطح پر تیزی لائیں گے۔

اسلام آباد میں بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم انتہا کو پہنچ چکے ہیں جب کہ کشمیریوں کا حق خوارادیت کا مطالبہ دہشت گردی نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھارہے ہیں، کشمیریوں کی حمایت کے لیے سفارتی سطح پر کوششیں تیز کر دی گئی ہیں، کشمیری قیادت کی شمولیت کے بغیر مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوسکتا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے پاس شکست تسلیم کرنے کے سوا اب کوئی چارا نہیں، وزیراعظم

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 48 کشمیر شہید اورہزاروں زخمی ہوچکے جس کے خلاف آج ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں