پنجاب میٹرک کے امتحانی نتائج میں محنت کشوں اور مزدوروں کے بچے بازی لے گئے
گوجرانوالہ میں رکشہ چلانے والے کی بیٹی کی دوسری جب کہ لاہور میں گدھا گاڑی چلانے والے کے بیٹنے نے تیسری پوزیشن حاصل کی
پنجاب بھر میں میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں محنت کشوں اور مزدورں کے بچے بازی لے گئے ہیں۔
لاہور میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کے مطابق سائنس گروپ میں پہلی تینوں پوزیشنیں ڈویثرنل پبلک اسکول کے 4 لڑکوں نے حاصل کیں جب کہ پرائیوٹ کے امتحانات میں گدھا گاڑی چلا کر گھروالوں کا پیٹ پالنے والے کے بیٹے نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈویثرنل پبلک اسکول کے طالب علم رانا عمرنے 1087 نمبر لے کر پہلی، شایان وحید نے 1086 نمبر لے کر دوسری جب کہ سید مومن اور حسنین نے 1085 نمبر لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
گدھا گاڑی چلانے والے کے بیٹے اللہ دتہ نے میٹرک پرائیویٹ کے امتحانات میں 994 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی جب کہ گرلز پرائیویٹ کے امتحانات میں تیسری پوزيشن حاصل کرنے والی لڑکی عظمی وارث نے 1045 نمبر لیے، عظمی کی والدہ گھروں میں کام کاج کرکے اپنے گھر کے اخراجات پورے کرتی ہیں۔
ملتان میٹرک بورڈ میں سیف الرحمان نے1085 نمبر لے کرپہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ حزیفہ 1084 نمبر لے کر دوسرے اور شہزاد 1080 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے۔ ملتان بورڈ میں آرٹس گروپ میں تیسری پوزیشن لینے والی ثمینہ مجاہد کے والد درزی کا کام کرتے ہیں جب کہ گوجرانوالہ کی عظمیٰ بانو نے آرٹس گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی جو رکشہ چلانے والے کی بیٹی ہے۔
فیصل آباد میٹرک بورڈ کے سالانہ نتائج میں شہرام تبسم نے 1080 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، آفاق محمود نے 1079 نمبر حاصل کر کے دوسری جب کہ فاطمہ نے 1078 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ میڑک کے امتحانات میں کل 1ایک لاکھ 45 ہزار 829 طالب علموں نے شرکت کی جس میں سے ایک لاکھ 6 ہزار 426 امیدواروں نے کامییابی حاصل کی اور کامیابی کا تناسب 72.98 فیصد رہا۔