انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف مایہ ناز اسپنر ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کرلیں

ثقلین مشتاق انگلش اسپنرز معین علی اور عادل راشد کو پاکستانی بلے بازوں کو قابو میں کرنے کے ’’گرُ‘‘ بتائیں گے۔


ویب ڈیسک July 20, 2016
انگلش اسپنرزکی کارکردگی میں بہتری پر انگلش بورڈ ثقلین سے دورہ بھارت اور بنگلا دیش کے لئے بھی معاہدہ کر سکتا ہے۔۔ فوٹو: فائل

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر اور 'دوسرا' کے موجد ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

انگلش میڈیا کے مطابق قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ اسپنر ثقلین مشتاق پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے اسپنرز کو ''گرُ'' سکھانے کے لئے مانچسٹر پہنچ گئے ہیں۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لئے ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کی ہیں جب کہ وہ انگلش اسپنرز معین علی اور عادل راشد کو پاکستانی بلے بازوں کو قابو کرنے کے لئے اہم ٹپس دیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستان نے گوروں کو انہی کی سرزمین پر شکست کا مزہ چکھا دیا

پاکستان کے خلاف اگلے 3 ٹیسٹ میچز میں انگلش اسپنرز کی کارکردگی میں بہتری کی صورت میں انگلش کرکٹ بورڈ ثقلین مشتاق سے دورہ بھارت اور بنگلا دیش کے لئے بھی معاہدہ کر سکتا ہے۔

اس خٰبر کو بھی پڑھیں: یاسر شاہ لارڈزکے میدان میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے ایشین بولر بن گئے

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں یاسر شاہ کی خطرناک بولنگ کے باعث انگلش ٹیم کو 75 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ثقلین مشتاق سے قبل قومی ٹیم کے موجودہ بولنگ کوچ مشتاق احمد بھی انگلش ٹیم کے لئے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں