انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت پر بھارتی میڈیا کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگا
پاکستان انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دے کر پوائںٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلے گا
NEW YORK:
پاکستان نے انگلینڈ کو پہلے میچ میں شکست دے کر خوشیاں منائیں تو بھارتی میڈیا کے پیٹ میں مروڑ اٹھنا شروع ہوگیا اور اسے پاکستان کی ٹیسٹ سیریز میں جیت کا خواب ڈرانے لگے۔
پاکستان نے لارڈز میں انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دے کر بھارتی میڈیا کو خوف میں مبتلا کردیا اور وہ قومی ٹیم کے پیچھے ہی پڑگیا ہے۔ پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے اور اگر پاکستان نے انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دے دی تو وہ پوائنٹس ٹیبل پر بھارت سے آگے ہوجائے گا اور پاکستان کی یہ برتری بھارت، ویسٹ انڈیز کو 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرکے بھی ختم نہیں کرسکتا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ انگلش کپتان السٹرکک کو لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی فتح ہضم نہ ہوسکی
بھارت اس وقت ٹیسٹ رینکنگ میں 112 پوائںٹس کے ساتھ دوسرے جب کہ پاکستان 111 پوائںٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے اور اگر سری لنکا آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں ہرادیتا ہے تب بھی بادشاہت کا تاج پاکستان کے سر ہی سجے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ لارڈز ٹیسٹ؛ پاکستان نے گوروں کو اُنہی کی سرزمین پر شکست کا مزہ چکھا دیا
دوسری جانب بھارتی میڈیا نے قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو پاکستان کا کامیاب ترین کپتان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کپتانی میں پاکستان مسلسل کامیابیاں حاصل کررہا ہے جب کہ انگلیںڈ کو بھی مصباح الحق نے پہلی اننگزمیں شاندار سنچری کی ہی بدولت شکست سے دوچار کیا اور انہوں نے قومی ٹیم کے سابق اور مایہ ناز کپتان عمران خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، عمران خان کی جیت کی تناسب 29.17 تھی جب کہ مصباح کی جیت کی تناسب 48.84 ہے۔
واضح رہے پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 75 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی۔