فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کی منی کے کترینہ کو ’’آنٹی‘‘ کہنے پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

ہرشالی کو کترینہ کو ’’ دی دی ‘‘ کہنا چاہیے تھا، سوشل میڈیا پر بحث


ویب ڈیسک July 20, 2016
ہرشالی کو کترینہ کو ’’ دی دی ‘‘ کہنا چاہیے تھا، سوشل میڈیا پر بحث، فوٹو؛ بشکریہ سوشل میڈیا

بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ''بجرنگی بھائی جان'' میں منی کا کردار ادا کرنے والی ننھی اداکارہ ہرشالی ملہوترا کے کترینہ کیف کو ''آنٹی'' کہنے پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی 33 ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر انٹری دی جس پر سلمان خان سمیت مختلف فلمی شخصیات کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی گئیں جب کہ فلم ''بجرنگی بھائی جان'' میں منی شاہدہ کا کردارادا کرنے والی ننھی اداکارہ ہر شالی ملہوترا نے بھی فیس بک پر کترینہ کیف کو ''آنٹی'' کہہ کر سالگرہ کی مبارک باد دی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:والدہ نے ہرشالی کو فلم '' فتور'' میں کام کرنے سے روک دیا

ہرشالی ملہوترا کے ''آنٹی'' کہنے پر کئی افراد کا تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہرشالی اور کترینہ کی عمر میں بڑا فرق ہے لیکن اتنا بھی نہیں ہے کہ ہرشالی کترینہ کو ''آنٹی '' کہے بلکہ اسے کترینہ کو ''دی دی '' کہنا چاہیے تھا جب کہ متعدد افراد نے ہرشالی کے اخلاق کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہر شالی ملہوترا نے اپنی عمر کے حساب سے ٹھیک انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے جس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:بالی ووڈ میں زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے ننھے اداکار

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔