امریکا ڈکٹر شکیل آفریدی کی رہائی اور تحفظ چاہتا ہے وکٹوریہ نولینڈ
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا ہے کہ امریکا ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی اور تحفظ چاہتا ہے۔
ایک بیان میں وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ ڈاکٹر آفریدی کے خلاف کارروائی سے عالمی سطح پر غلط پیغام جائے گا، امریکا نے پاکستان کو اپنے مؤقف سے آگاہ کردیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی اور پاکستانی حکام کے ورکنگ گروپس کے اجلاس ہو رہے ہیں جن میں اس معاملے کو اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ شکیل آفریدی کو قید نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔