بھارت کا ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط سے انکار   

نیو کلیئرسپلائرزگروپ میں شمولیت پرچین نے این پی ٹی معاہدے پر دستخط کرنےکی غیرمنصفانہ شرط عائد کردی ہے،بھارتی وزیرخارجہ


ویب ڈیسک July 20, 2016
نیوکلیئر سپلائرز گروپ مکی رکنیت کیلئے بھارت نے ادھوری نہیں بلکہ بھرپور کوشش کی، سشماسوراج. فوٹو:فائل

بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج کا کہنا ہے کہ بھارت ایٹمی عدم پھیلاؤ ( این پی ٹی) کے معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا۔

بھارتی ایوان زیریں(لوک سبھا) میں وزیر خارجہ سشما سوراج نے اعتراف کیا کہ نیو کلیئرسپلائرزگروپ میں شمولیت پر چین نے این پی ٹی معاہدے پر دستخط کرنے کی غیر منصفانہ شرط عائد کردی ہے لیکن بھارت ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا چین کے ساتھ اختلافات دور کرنے کی مسلسل کوشش کررہے ہیں اور ضروری نہیں کہ چین ہمیشہ این ایس جی میں بھارت کی شمولیت کی مخالفت کرے جب کہ این ایس جی کی رکنیت کےلیے بھارت نے ادھوری نہیں بلکہ بھرپور کوشش کی۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب مودی حکومت کو اپوزیشن کی جانب سے این جی ایس میں عدم شمولیت پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |