حکومت کا غیرت کے نام پر قتل کے خلاف بل پارلیمنٹ سے منظور کرانے کا فیصلہ

قانون کا مسودہ تمام مذہبی جماعتوں کی مشاورت کے بعد تیار کرلیا گیا ہے، مریم نواز


ویب ڈیسک July 20, 2016
قانون کا مسودہ تمام مذہبی جماعتوں کی مشاورت کے بعد تیار کرلیا گیا ہے، مریم نواز، فوٹو؛ فائل

پاکستان میں غیرت کے نام پربڑھتے قتل پر حکومتی حلقوں میں بھی شدید تشویش پائی جاتی ہے اوراس کے سدباب کے لئے حکومت نے پارلیمنٹ میں بل لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: قندیل بلوچ کو نشہ آور دوا دے کر گلا دبا کر قتل کیا، بھائی کا اعترافی بیان

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کو دیئے گئے انٹرویو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماڈل قندیل کے واقعے کے بعد سے حکومت کئی سالوں سے زیر التوا غیرت کے نام پر قتل کے قانون کے بل کی پارلیمنٹ سے منظوری پر غور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بل کو پارلیمنٹ سے متفقہ طور پرمنظور کرانا چاہتی ہے جس کے لیے تمام مذہبی جماعتوں سے بات چیت کرکے مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

مریم نواز نے کہا کہ غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کے قانون کا مسودہ تمام مذہبی جماعتوں کی مشاورت کے بعد تیار کیا گیا ہے جسے کل (21 جولائی) کو پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے اور پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے فوراً بعد آئندہ چند ہفتوں میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بل رائے شماری کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

واضح رہےکہ سوشل میڈیا سے شہرت پانے والی ماڈل قدیل بلوچ کو ان کے بھائی نے چند روز قبل غیرت کے نام پر قتل کیا تھا جب کہ ملزم نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے اپنی بہن کی حرکتوں سے تنگ آکر اسے گھر میں گلا دبا کر قتل کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں