پاناما لیکس کے دباؤ کی وجہ سے وزیراعظم غیر منطقی فیصلے کررہے ہیں بلاول بھٹو زرداری

پاناما لیکس اور آزاد کشمیر انتخابات سے وفاقی حکومت دباؤ کا شکار ہے، بلاول بھٹو زرداری


ویب ڈیسک July 20, 2016
پاناما لیکس اور آزاد کشمیر انتخابات سے وفاقی حکومت دباؤ کا شکار ہے، بلاول بھٹو زرداری، فوٹو؛ ایکسپریس

پاكستان پیپلزپارٹی كے چیرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہےکہ آزاد كشمیرانتخابات اور پانامالیكس اسكینڈل كے دباؤ كی وجہ سے وفاقی حكومت گھبراہٹ كا شكار ہے جب کہ وزیراعظم نواز شریف غیر منطقی فیصلے كررہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر پیپلزپارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نہ صرف كشمیر كاز كو اہمیت دیتی ہے بلكہ آزادی كی جدوجہد كا حصہ بھی ہے اور مقصد كے حصول تك اپنے شہید رہنماؤں كی طرح جدوجہد جاری ركھے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاناما لیکس کا معاملہ مفاہمت سے سلجھایا جائے، وزیراعظم کی وفاقی وزرا کو ہدایت

بلاول بھٹو زرداری نے كہا كہ آزاد كشمیر انتخابات اور پانامالیكس اسكینڈل كے دباؤ كی وجہ سے وفاقی حكومت گھبراہٹ كا شكار ہے اور وزیراعظم نوا شریف غیر منطقی فیصلے كر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حكومت پاكستان نے پہلےاعلان كیا كہ 19جولائی كو یوم سیاہ منایا جائے گا لیكن پھر پیپلزپارٹی اور كشمیر كے عوام كی جانب سے دباؤ كے بعد یہ یوم سیاہ اگلے دن ملتوی كر دیا گیا۔

چیرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ لگتا ہے كہ نواز شریف اس تاریخی دن كی اہمیت سے ناواقف تھے اور ان كے نا واقف سیاسی ساتھیوں كی وجہ سے وزیراعظم مزید پریشان ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں