3 ماہ کے دوران صوبے بھر میں ایڈز سے11افراد ہلاک

اسی دوران255نئے مریض بھی رپورٹ ہوئے،6سال میں 182افراد اس جان لیوا مرض کانشانہ بنے


Tufail Ahmed November 30, 2012
ایچ آئی وی اورایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے،سندھ ایڈزکنٹرول پروگرام کے تحت صوبے میں8علاج گاہیں قائم کی گئی ہیں، ڈاکٹر ارشد محمود، ڈاکٹر قمرعباس فوٹو: فائل

KARACHI: کراچی سمیت صوبے میں تین ماہ کے دوران 11افراد ایڈز سے ہلاک ہوئے۔

گزشتہ6سال میں جاں لیوامرض میں مبتلا ہوکر 182افرادکی اموات کی تصدیق کی گئی ہے،سندھ میں ایچ آئی وی سے مجموعی متاثرہ مریضوں میں سے80فیصد کا تعلق کراچی سے بتایا جاتا ہے ، صوبے میں ایچ آئی وی اورایڈز سے متاثرہ مریضوںکی تعداد5ہزار182ہوگئی ہے ان میں 226افراد مکمل ایڈزجبکہ4ہزار956مریض ایچ آئی وی پازٹیو میں مبتلا ہیں، ان میں مردوں کی تعداد4ہزار688 ،خواتین265 اور 3ہیجڑے بھی شامل ہیں، فل ایڈز کے226 افراد میں سے195مرد اور31خواتین شامل ہیں۔

ہفتہ کومنائے جانے والے ایڈزکے عالمی دن کے موقع پر 2004 سے 2012 تک مرتب کی جانیوالی ایک رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ4ہزار 956ایچ آئی وی پازٹیو میں مبتلا مریضوں میں 36 نوجوان لڑکے اور24نوجوان لڑکیاں شامل ہیں،رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ ایڈزکی وجہ سے زندگی کی بازی ہارنے والے 182میں سے11 خواتین، 6لڑکیاں اور165مرد شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران ایڈزکے 11مریض انتقال کرگئے، ان میں10مرد اور ایک خاتون شامل ہے۔

3ماہ کے دوران رپورٹ ہونیوالے نئے255مریضوں میں سے 11مکمل ایڈز اور244ایچ آئی وی وائرس کا شکارہیں، ان میں10خواتین،231مرد اور3ہیجڑے بھی شامل ہیں،مرتب کی جانے والی رپورٹ کے مطابق سندھ میں ایچ آئی وی سے مجموعی متاثرہ مریضوں میں سے80فیصد کا تعلق کراچی سے بتایا جاتا ہے، 4ہزار688ایچ آئی وی مریضوں میں سے کراچی میں ان مریضوں کی تعداد3ہزار781ہوگئی ہے، ان میں سے کراچی میں مکمل ایڈزکے مریضوںکی تعداد67 ہے، کراچی میں ایچ آئی وی کے مریضوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے صوبائی منیجر ڈاکٹر ارشد محمود، ڈپٹی منیجر ڈاکٹر قمر عباس اورکوآرڈینٹرسندھ ایڈزکنٹرول پروگرام ڈاکٹر منورکے مطابق کراچی سمیت صوبے میں ایچ آئی وی اور مکمل ایڈز کے مریضوںکی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، تشویشناک بات یہ ہے کہ کراچی میں ایچ آئی وی کے مریضوں کی تعداد ہولناک ہورہی ہے، انھوں نے بتایا کہ وزیر صحت ڈاکٹر صغیراحمد کی ہدایت پر سندھ ایڈزکنٹرول پروگرام کے تحت کراچی سمیت صوبے میں8علاج گاہیں قائم کی گئی ہیں جہاں ایک ہزار 9سو53متاثرہ مریضوں کواینٹی وائرل علاج کی تمام سہولتیں بلامعاوضہ فراہم کی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں