کراچی حصص مارکیٹ 16500 پوائنٹس کی حد بھی عبور

خریداری سے 103پوائنٹس کااضافہ، انڈیکس16527 پر پہنچ گیا، مسلسل چوتھے روز نئی ریکارڈ سطح


Business Reporter November 30, 2012
خریداری سے 103پوائنٹس کااضافہ، انڈیکس16527 پر پہنچ گیا، مسلسل چوتھے روز نئی ریکارڈ سطح۔ فوٹو: فائل

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا، سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کو ترجیح دینے کے باعث جمعرات کو مسلسل چوتھے روز کے ایس ای 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح 16527.08 پوائنٹس تک پہنچ گیا، 173 کمپنیوں کے بھائو میں اضافہ ہوا اور مارکیٹ سرمایہ 23ارب 52 کروڑ 47لاکھ 37ہزار843 روپے بڑھ گیا۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے اب تک بنچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 283 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا جا چکا ہے، جمعرات کو کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 80.20 پوائنٹس کے اضافے سے13381.21 پوائنٹس پر بند ہوا، کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 66.26 پوائنٹس کی تیزی رونما ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 108.05 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،382 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 173 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 182 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 27 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی یونی لیور پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 509.25 روپے کے اضافے سے 10694.25 روپے پر بند ہوئی، اسی طرح یونی لیور فوڈ کے حصص کے سودے بھی210 روپے کی تیزی سے 4410روپے پر بند ہوئے، سب سے زیادہ مندی میچلز فروٹ اور ایکسائڈ پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی، میچلز فروٹ کے حصص کی قیمت 16 روپے کی مندی سے 350 روپے اور ایکسائڈ پاکستان کے شیئر کی قیمت بھی 15.14 روپے کی کمی سے 314.86 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار جہانگیر صدیق کمپنی کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 80 لاکھ 92ہزار شیئرز رہا، مجموعی طور پر 25 کروڑ 59 لاکھ 83 ہزار840 حصص کا کاروبار ہوا، مارکیٹ کیپٹل41کھرب 28 ارب 49 کروڑ 96 لاکھ سے بڑھ کر 41 کھرب 52 ارب 2 کروڑ 43 لاکھ روپے ہو گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں