کراچی کے 3 اضلاع کا کچرا اٹھانے کا کام چینی کمپنی کو دینے کا فیصلہ

کورنگی، جنوبی اور شرقی سے کچرا چینی کمپنی اٹھائے گی جو آئندہ 3 ہفتوں میں اپنا کام شروع کرے گی۔


ویب ڈیسک July 21, 2016
کورنگی، جنوبی اور شرقی سے کچرا چینی کمپنی اٹھائے گی جو آئندہ 3 ہفتوں میں اپنا کام شروع کرے گی۔ فوٹو؛ فائل

وزیراعلیٰ سندھ نے شہر کے 3 اضلاع کا كچرا اٹھانے كا كام چینی كمپنی كو دینے كی منظوری دے دی جو آئندہ 3 ہفتوں میں اپنا کام شروع کرے گی۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت شہر سے کچرا اٹھانے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو نے بتایا کہ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے کورنگی، جنوبی اور شرقی ڈی ایم سیز كا لیٹر آف انٹینٹ ایك چینی كمپنی كو دے دیا ہے اور بہت جلد ہم ان كے ساتھ معاہدے پردستخط كرلیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی سے 3 روز میں کچرا اٹھا کر شہر کو صاف کرنے کا حکم

جام خان شورو کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے 3 ہفتوں میں معاہدے پر دستخط کراکے کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر بلدیات نے بتایا کہ نئے آؤٹ سورس طریقہ كار سے ہر گھر سے كچرا اٹھا كر، سڑكوں اور گلیوں كی صفائی سمیت كچراكنڈیوں گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن (جی ٹی سی)سے لینڈفل سائٹ تك كچرا اكٹھا كرنے كا كام كمپنی كرے گی۔

جام خان شورو نے بتایا كہ معاہدے كی مدت 7 سال ہوگی، اس پروجیكٹ پر سالانہ 9.65 ملین ڈالرز اخراجات آئیں گے اور اگر متعلقہ ڈی ایم سیز كمپنی كی كاركردگی سے مطمئن ہوئیں تو اس پر 7 سال كام جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں