بھارتی عدالت میں وزیراعظم نوازشریف کے خلاف درخواست دائر

درخواست میں تحریک آزادی کے رہنماؤں یاسین ملک، میر واعظ عمر فاروق، شبیر شاہ اور سید علی گیلانی کو بھی نامزد

درخواست میں تحریک آزادی کے رہنماؤں یاسین ملک، میر واعظ عمر فاروق، شبیر شاہ اور سید علی گیلانی کو بھی نامزد، فوٹو؛ فائل

بھارتی شہر انبالہ کی عدالت نے وزیراعظم نوازشریف سمیت جموں و کشمیر کی تحریک آزادی کے رہنماؤں کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: برہان وانی تحریک آزادی کا سپاہی تھا اور کشمیری آزادی لے کر رہیں گے، وزیراعظم

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور تحریک آزادی کے رہنماؤں کے خلاف اینٹی ٹیررسٹ فرنٹ انڈیا نامی تنظیم کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں نامزد شخصیات کے خلاف ملک سے غداری کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پاکستان میں یوم سیاہ منایا گیا

بی بی سی کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں فوج کے ہاتھوں مارے جانے والے برہان وانی کو شہید قرار دینا اور پاکستان میں اس حوالے سے یوم سیاہ منانا بھارت کے خلاف کھلی جنگ ہے، پاکستانی وزیراعظم کے اشارے پر تحریک آزادی کے یاسین ملک، میر واعظ عمر فاروق، شبیر شاہ اور سید علی گیلانی کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرارہے ہیں اور برہانی وانی کا یوم شہادت منا کر کشمیریوں کو بھارت کے خلاف بھڑکا رہے ہیں۔

انبالہ کی عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے اور اس کی سماعت کی تاریخ 25 جولائی مقرر کی ہے۔
Load Next Story