کراچی میں رکن رابطہ کمیٹی عبدالقادر خانزادہ کی رہائش گاہ پر پولیس کا چھاپہ بیٹا زیر حراست
پولیس اہلکار گھر سے موبائل فون اور ٹیبلیٹ سمیت دیگر قیمتی اشیا بھی ساتھ لے گئے، اہل خانہ کا الزام
ISLAMABAD:
پولیس نے رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالقادر خانزادہ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر ان کے صاحبزادے طاہر خانزادہ کو حراست میں لے لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالقادر خانزادہ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور اس دوران ان کے گھر کی تلاشی لی گئی جب کہ پولیس نے عبدالقادر خانزدہ کے صاحبزادے طاہر خانزدہ کو حراست میں لے لیا۔
دوسری جانب عبدالقادر خانزادہ کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے ان کے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور اہلکار گھر سے موبائل فون اور ٹیبلیٹ سمیت دیگر قیمتی اشیا بھی ساتھ لے گئے۔ اہلخانہ کا کہنا ہےکہ طاہر خانزادہ سرکاری ملازم ہیں اور وہ کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں، انہیں بنا کسی ثبوت کے حراست میں لیا گیا ہے۔