نیشنل گیمز کا انعقاد شیڈول کے مطابق لاہور میں ہوگا
تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، وینیو کی منتقلی کا بھی خدشہ نہیں، ادریس خواجہ
نیشنل گیمز کا انعقاد شیڈول کے مطابق22 سے28 دسمبر تک لاہور میں ہوگا۔
پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل اور ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکریٹری ادریس حیدر خواجہ کا کہنا ہے کہ مقابلوں کیلیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نے2 ماہ قبل ہی قومی اسپورٹس فیڈریشنز،صوبائی اولمپک ایسوسی ایشنز سمیت مختلف اداروں کو32 ویں نیشنل گیمز کے شیڈول سے مطلع کرتے ہوئے مختلف مقابلوں کیلیے تیاری کرنے کی ہدایت کی دی تھی، پروگرام میں تبدیلی یا وینیو کی منتقلی کے کوئی خدشات نہیں، مقابلے 22 سے28 دسمبر تک لاہور کے مختلف میدانوں میں جاری رہیں گے۔
یاد رہے کہ بدھ کو خبریں گردش میں رہیں کہ پنجاب اسپورٹس بورڈ کی طرف سے فنڈز فراہم کرنے کے بجائے خود گیمز کرانے پر اصرار کیا جارہاہے، واپڈا اور آرمی سمیت چند ادارے پی او اے کے زیر انتظام مقابلوں میں شرکت پر آمادہ نہیں، اس صورتحال میں نیشنل گیمز ایک بار پھر ملتوی ہونے کا قوی امکان ہے۔
نمائندہ'' ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے ادریس حیدر خواجہ نے کہا کہ فنڈز کی دستیابی کا کوئی مسئلہ نہیں، ہم قومی کھیلوں کا انعقاد بروقت کرانے کیلیے سنجیدہ ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایونٹ کے حوالے سے مختلف ایسوسی ایشنز اور اداروں کو اطلاع کیے جانے کے بعد سے اب تک کسی نے مقابلوں میں شرکت سے انکار کی بات نہیں کی، واپڈا حکام سے جمعرات کو ہی ملاقات ہوئی، انھوں نے بھی واضح کیاکہ قومی ایونٹ کے بائیکاٹ کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے،مختلف گیمز میں کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت یقینی بنائیں گے۔