بھارتی شہری نے پاکستان سے والہانہ محبت میں اپنے گھر پرسبز ہلالی پرچم لہرا دیا

ریاست بہار کے ضلع نلندا میں شہری نے اپنے گھر کی چھت پر سبز ہلالی پرچم لہرایا تو پولیس موقع پرپہنچ گئی۔

ریاست بہار کے ضلع نلندا میں شہری نے اپنے گھر کی چھت پر سبز ہلالی پرچم لہرایا تو پولیس موقع پرپہنچ گئی۔ فوٹو: اے این آئی

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت وہاں کے عوام کی پاکستان سے محبت میں کمی نہ لاسکی جس کے بعد بھارت میں بھی ایک شخص نے پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے گھر پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق ریاست بہار کے ضلع نلندا میں ایک شہری نے پاکستان کا قومی پرچم اپنے گھر کی چھت پر لہرا دیا جس کی خبر ملتے ہی پولیس شہری کے گھر پہنچ گئی اور پاکستان کا سبز ہلالی پرچم اتارلیا تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں کہ شہری کو گرفتار کیا گیا ہے یا نہیں تاہم بھارتی شہری کی جانب سے اپنے گھر پر سبز ہلالی پرچم لہرانے سے ثابت ہوتا ہے کہ مودی سرکار کی انتہا پسندانہ پالیسیاں بھارتی عوام کو متنفر کر رہی ہیں۔




واضح رہے کہ بھارت میں اس وقت 67 علیحدگی کی تحریکیں کام کر رہی ہیں جن میں 17 بڑی اور 50 چھوٹی تحریکیں ہیں جب کہ سکھوں کی خالصتان تحریک سب سے نمایاں ہے، ریاست تامل ناڈو، آسام، ناگالینڈ، تری پورہ، منی پور، شمالی مشرقی بھارت سمیت کئی ریاستوں میں بھی علیحدگی کی تحریکیں زور پکڑ رہی ہیں۔
Load Next Story