کالا باغ ڈیم صوبوں میں اتفاق رائے سے بننا چاہیے شہبازشریف

عدالتی فیصلوں کی پاسداری کرتے ہیں، عوام نے ہمیں موقع دیا تو اتفاق رائے پیدا کیا جائیگا


Numainda Express November 30, 2012
عدالتی فیصلوں کی پاسداری کرتے ہیں، عوام نے ہمیں موقع دیا تو اتفاق رائے پیدا کیا جائیگا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کی ترقی کیلیے ڈیموں کی تعمیر انتہائی ضروری ہے۔

کالا باغ ڈیم چاروں صوبوں کے درمیان اتفاق رائے سے بننا چاہیے۔اس بارے میں مسلم لیگ (ن) کا واضح موقف ہے ۔ اگر عوام نے ہمیں موقع دیا تو چاروں صوبوں کے مابین اس ایشو پر اتفاق رائے پیدا کیا جائیگا۔ گزشتہ روز''ہیلمٹ فار آل،، مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کی پاسداری کی ہے۔ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب میں شہبازشریف نے کہاکہ صوبے بھر میں زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہونے سے اراضی کی فرد کے حصول کیلیے کوئی عوام کا استحصال نہیں کرسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |