سی پی این ایجمیل اطہرصدر عامر محمود سیکریٹری جنرل منتخب

اخبارات و جرائد کے ایڈیٹرز کاپاکستان کو بانی پاکستان کے نظریات و افکار کے مطابق ڈھالنے کا عزم

کراچی: سالانہ اجلاس عام کے بعد سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداروں اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان کا گروپ۔ فوٹو : ایکسپریس

کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کی نومنتخب اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس برائے سال 2012-13کے لیے نئے عہدیداروں کا انتخاب متفقہ طور پر عمل میں لایا گیا۔


جمیل اطہر قاضی سی پی این ای کے صدر، شاہین قریشی سینئر نائب صدر، عامر محمود سیکریٹری جنرل ، غلام نبی چانڈیو جوائنٹ سیکریٹری اور مشتاق احمد قریشی فنانس سیکریٹری منتخب کیے گئے، رحمت علی رازی(نائب صدر پنجاب)،ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی(نائب صدر سندھ) ، اعجاز الحق(نائب صدر اسلام آباد) ، طاہر فاروق(نائب صدر خیبر پختونخوا) اور وسیم احمد(نائب صدر بلوچستان) منتخب ہوئے۔ اس سے پہلے سالانہ اجلاس عام میں درج ذیل افرادکو اتفاق رائے سے اسٹینڈنگ کمیٹی کا رکن منتخب کیا گیا۔ کراچی سے شاہین قریشی، انور فاروقی، عارف نظامی، ڈاکٹر جبار خٹک، حامد حسین عابدی اور مختار عاقل، لاہورسے وامق اے زبیری، رمیزہ مجید نظامی، ضیا شاہد، مجیب الرحمٰن شامی، خوشنود علی خان اورمحسن نقوی، اسلام آباد سےمہتاب خان عباسی اور اعجازالحق، بلوچستان سے وسیم احمداور سید فصیح اقبال، خیبر پختونخوا سے پیر سفید شاہ ہمدرد اور طاہر فاروق، سندھ علاوہ کراچی سے جاوید مہر شمسی اور قاضی اسد عابد، پنجاب علاوہ لاہور، راولپنڈی/اسلام آباد سے جمیل اطہر قاضی، سید محمد منیر جیلانی اور ممتاز اے طاہر، جنرل روزناموں سے غلام نبی چانڈیو، سید ممتاز احمد شاہ ، راشد رحمٰن ، صدیق بلوچ اور اسلم خان، جرائد کی 4عمومی نشستوں سے مشتاق احمد قریشی ، عامر محمود، ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی اور سردار خان نیازی، جرائد نیوز اینڈ کمنٹس پنجاب/خیبر پختونخواسے رحمت علی رازی، جرائد نیوز اینڈ کمنٹس سندھ /بلوچستان نصیر ہاشمی، جرائد نیوز اینڈ کمنٹس جنرل سے امتیاز عالم۔ اس سے قبل کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای) کی جنرل باڈی کے اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کے اخبارات و جرائد کے ایڈیٹرز پاکستان کو بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریات و افکار کے مطابق ڈھالنے کے لیے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے اور ان نظریات کے منافی سرگرمیوں کی ہر سطح پر مزاحمت کریں گے۔

اجلاس میں اینکر پرسن حامد میر پر حملے کی شدیش مذمت کی گئی اور بلوچستان میں اخباری کارکنوں کے قتل کے پے در پے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں بلوچستان میں امن و امان کی بگڑی صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور بلوچستان کے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے خضدار اور پنجگور کے پریس کلبوں کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے فوری طور پر حرکت میں آئیں۔ سی پی این ای نے اس عزم اور عہد کو دہرایا کہ آئندہ کسی بھی ایک صحافی یا اخبار پر حملے کو پوری صحافتی برادری پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ سالانہ اجلاس نے وفاقی حکومت کی سینٹرالائزڈمیڈیا پالیسی پر فوری نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔ اجلاس نے زور دے کر کہا کہ حکومت ایڈیٹروں کے ساتھ مذاکراتی رابطے بحال کرے تاکہ اہم ملکی اور غیر ملکی معاملات پر اخبارات کے ایڈیٹروں کو حکومت کا درست نقطہ نظر براہ راست معلوم ہوسکے اور وہ رائے عامہ کو بیدار و ہموار کرنے میں اپنا کردار مئوثر طریقے سے ادا کرسکیں۔
Load Next Story