آزاد کشمیر کے انتخابات سیاسی جماعتوں کے دلچسپ ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنے رہے
جنت نظیر وادی آزاد کشمیر میں آج قانون ساز اسمبلی کے انتخابات ہوئے جس کے باعث پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی آزاد کشمیر کے انتخابات چھائے رہے اور لوگوں نے اپنی اپنی سیاسی جماعتوں سے محبت کا اظہار کیا۔
ٹوئٹر پر عمران شاہین نے مسلم لیگ (ن) کو سپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ان انتخابات میں ہمیشہ کے لیے تاریخ بن جائے گی۔
صادی نامی اکاونٹ نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں بہت سے شیر روڈ پر چل رہے ہیں جب کہ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت آزاد کشمیر میں بھی یہی حال ہے۔
ملک منیر کھوکھر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں دھاندلی کا رونا دھونا شروع ہوگیا ہے۔
موزخ شیخ کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج کے بعد تمام ٹی وی چینلز پر پی پی اور پی ٹی آئی کے رونے کی آوازیں آئیں گی۔
رفیع اللہ قیصرانی نے عمران خان کا پوسٹر شیئر کی جس میں بدل دو کشمیر لکھا ہوا تھا۔
احتشام سعید نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ انشااللہ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے لیے رزلٹ اچھا ہوگا۔
عمران اسد بھٹی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میں آپ کو بتادوں کہ ہر جگہ تو شیر ہے لیکن جیتے گا جنون ہی۔
ماجد آغا نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں آر او پیپلزپارٹی کے امیدوار کو اندر جانے نہیں دے رہی کیوں کہ ناکام لیگ دھاندلی میں مصروف ہے۔
علی وقاص نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ گلو لیگ کا پولنگ ایجنٹ جعلی بیلٹ پیپرز کے ساتھ دھاندلی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
جہان آرا وٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی واحد پارٹی ہے جس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف آواز اٹھائی ۔
پاکستان میں ٹوئٹر کے ہیش ٹیگ کا عکس