کے ایف سی کے تحت نویں سالانہ ٹیچرزکنونشن کاانعقاد

نمایاں کارکردگی دکھانے والے نجی اسکولوں کے اساتذہ کوایوارڈزدیے گئے

پی اے ایف میوزیم میں نویں سالانہ کے ایف سی ٹیچرز کنونشن کے موقع پر مہمانوں کا کپولا گروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو رفیق رنگون والا ، کے ایف سی کی سینئر مارکیٹنگ منیجر کو ثر آصف کے ہمراہ گروپ۔ فوٹو : ایکسپریس

کے ایف سی پاکستان کے تحت نواں سالانہ ٹیچرزکنوینشن پی اے ایف کنوینشن سینٹرمیں منعقدہواہے نویں کنونشن کاموضوع ''Teachers plant the seeds of knowledge''تھا جس میں مختلف کیٹگریز کے تحت نمایاں کارکردگی دکھانے والے کراچی کے نجی اسکولوں کے اساتذہ کوایوارڈزدیے گئے۔


اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کے ایف سی پاکستان کی سینئر منیجرمارکیٹنگ کوثرآصف نے پروگرام کاتعارف پیش کیا اور کہا کہ کے ایف سی کی جانب سے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے کنونشن کایہ نواں سال ہے، انھوں نے کہا کہ تعلیم ہی قوموں کی نجات اورترقی کاواحد ذریعہ ہے، اساتذہ ہی طلبا کوکامیابی کے نئے افق دکھاتے اورترقی یافتہ معاشرہ تشکیل دیتے ہیں، اساتذہ اعزاز کے مستحق ہیں لہذا ان کی خدمات کوسراہاجانا اورحوصلہ افزائی نہایت ضروری ہے، انھوں نے بتایاکہ کے ایف سی کی جانب سے اسکولوں کے اساتذہ کے مختلف کیٹگریز کے جومقابلے کرائے گئے ہیں ان مقابلوں میں ماہرین اورمنصفین کے طورپرذکیہ سرور، اوریامقبول جان، عباس حسین سمیت دیگر نے خدمات انجام دیں۔

کنوینشن کے دوران ہیپی پیلس اسکول کے طلبہ نے بعد از مرگ انسانوں کی سزا اورجزا سے متعلق ایک اسٹیج ڈرامہ بھی پیش کیا گیا،اس موقع پرمختلف کیٹگریز میں ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتذہ میں فائونڈیشن پبلک اسکول کی اسرارحمانی،آرٹس اینڈ سائنس اکیڈمی کی مریم طاہر،کراچی پبلک اسکول کی مہوش فاطمہ،بحریہ کالج کی مہناز اسد،اے بی سینااسکول کی قرۃ العین حسین،عائشہ بوانی اسکول کی سعدیہ اقبال،ایجوکیٹرزکی شگفتہ نصیر،عائشہ بوانی اسکول کی ناہید زاہد،عظیم پبلک اسکول کی شکیل فیروز اے ایم آئی اسکول کے ڈاکٹرصبیح شیرازی اوربحریہ کالج کی فرزانہ سلمان سمیت دیگراساتذہ شامل ہیں۔
Load Next Story