مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو سینسر کرنے پر فیس بک کو شدید تنقید کا سامنا

فیس بک نے مقبوضہ کشمیر کی کئی تنظیموں اور وہاں بھارتی جارحیت کے خلاف آواز اٹھانے والوں کے اکاؤنٹ بلاک کردیئے۔

فیس بک نے مقبوضہ کشمیر کی کئی تنظیموں اور وہاں بھارتی جارحیت کے خلاف آواز اٹھانے والوں کے اکاؤنٹ بلاک کردیئے۔

ANKARA:
مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت کو فیس بک کی جانب سے سینسر کرنے کی ان گنت کوششوں پر سماجی حلقوں کی طرف ویب سائٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی ٹیلی کمیونکیشن، سیل فون اور انٹرنیٹ کمپنیوں نے بھی اپنی سروسز بند کررکھی ہیں جو مظلوم کشمیریوں کی آواز دبانے کی مذموم بھارتی کوشش ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کے خلاف پاکستان میں "بلیک ڈے" ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

دوسری جانب فیس بک نے مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد، تنظیموں یہاں تک کہ بھارت سے باہر کشمیریوں کے ہمدرد افراد اور تنظیموں کے فیس بک اکاؤنٹ معطل کردیئے ہیں۔ ان اکاؤنٹس پر مقبوضہ کشمیر پر ہونے والے مظالم پر اظہارِ رائے، تصاویر اوربھارت سے علیحدگی کی تازہ لہر کی ویڈیوز موجود تھیں۔

اس ضمن میں پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کا فیس بک اکاؤنٹ بھی معطل کردیا گیا ہے جس میں انہوں نے کشمیر میں برہان شہید کے متعلق اور کشمیریوں پر ظلم کے خلاف پوسٹ کی تھیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ٹوئٹر پرKashmirCaravan ٹاپ ٹرینڈ رہا



جب فیس بک سے اتنی بڑی تعداد میں اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کے متعلق پوچھا گیا تو ویب سائٹ کے حکام نے جواب دیا کہ '' ہم دہشت گردی اور جرائم میں ملوث کسی تنظیم اور شخص کو فیس بک پر اکاؤنٹ بنانے کی اجازت نہیں دیتے۔ اس کے علاوہ ہم وہ متن اور معلومات بھی ڈیلیٹ کرتے ہیں جو ایسے گروہوں اور مجرموں کی تائید اور حمایت میں لکھی جاتی ہیں۔''

اس خبر کو بھی پڑھیں: کشمیریوں کیلیے آواز بلند کرنے پر ٹویٹر انتظامیہ نے حافظ سعید کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا

فیس بک نے مزید کہا کہ کبھی کبھی حکومتیں بھی ہم سے ایسے اکاؤنٹ اور معلومات بند کرنے کی درخواست کرتی ہیں جن کے ذمے دار مقامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت ان ممالک میں سرِ فہرست ہے جو باقاعدگی سے فیس بک اکاؤنٹ، پروفائلز اور پوسٹس کو ہٹانے اور ڈیلیٹ کرنے کی درخواست کرتے رہتے ہیں۔ گزشتہ برس بھارت میں فیس بک اکاؤنٹس یا پوسٹس کو ہٹانے کی 15,155 درخواستیں دی گئیں جو 2104 کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ ہے۔
Load Next Story