گیارہ ماہ میں 700 ٹریفک حادثات کے دوران 359 افراد ہلاک 338 زخمی
ہلاک شدگان میں 182موٹر سائیکل سوار ، سڑک عبور کرنیوالے 110 افراد،14سائیکل سوار،گاڑیاں الٹنے اور تصادم سے 53 افراد شامل
شہرمیں11ماہ میں 700 ٹریفک حادثات کے دوران 359 افراد ہلاک جبکہ 338 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ٹریفک پولیس کراچی کے ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے 11ماہ کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں359 افراد ہلاک جبکہ 338 افراد زخمی ہوئے ہیں،گیارہ ماہ کے دوران سڑک عبور کرتے ہوئے 110 افراد کوگاڑیوں نے کچل دیا جبکہ زخمیوں کی تعداد 69 ہے جبکہ سال 2011 میں پیدل چلنے والے افراد کی ہلاکتوں کی تعداد 159اور زخمیوں کی تعداد97 تھی ، رواں سال میں ٹریفک حادثات کا شکار ہوکر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں گذشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا 7 فیصد کمی واقع ہوئی ہے،رواں سال میں30 نومبرتک سائیکل چلاتے ہوئے ٹریفک حاد ثوں میں14افراد ہلاک اور 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ گذشتہ سال 2011 میں سائیکل چلاتے ہوئے ٹریفک حادثات میں 10افراد ہلاک اور 10افراد زخمی ہوئے تھے ۔
رواں سال میں سائیکل چلاتے ہوئے ٹریفک حادثات کے واقعات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں سال 2011 کے مقابلے میں 1عشاریہ 55 فیصد اضافہ ہوا جبکہ زخمی ہونے کے واقعات ایک فیصد کم ہوئے ہیں،ٹریفک پولیس کے ریکارڈ کے مطابق رواں سال میں اب تک مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں ہلاک ہونے موٹر سائیکل سوار افراد کی تعداد 182 ہے جبکہ مختلف ٹریفک حادثات میں 155 موٹر سائیکل سوار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،2011ء میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے موٹرسائیکل سوار افراد کی تعداد 204 اور زخمیوں کی تعداد191تھی ،اس سال ٹریفک حادثات میں ہلاک ہونے والے افرادکی تعداد میں3 فیصد اورزخمیوں میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے ،2012ء میں گاڑیوں کے درمیان تصادم ، بے قابو ہو کر گاڑیاں الٹ جانے سمیت دیگر حادثات میں 53 افراد ہلاک اور 110 افراد زخمی ہو ئے ہیں جبکہ سال 2011 میں54 افراد اور 187افراد زخمی ہوئے تھے۔
اے آئی جی ٹریفک ڈاکٹر قمر رضوی نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہے ٹریفک حادثات کوکنٹرول کرنے کے لیے مختلف آگاہی مہم شروع کی گئیں تاکہ ٹریفک حادثات کو کم سے کم کیا جاسکے ، انھوں نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کراچی نے جن مقامات پر ٹریفک حادثات زیادہ ہوتے ہیں، ان مقامات پر انجینئرنگ ورک کی خامیوں کی بھی نشاندہی کی تھی جس کے بعد وہ خامیاں دورکی گئی ہیں ،ان مقامات پر ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی ہوئی ہے،انھوں نے کہا کہ سال 2011میں مجموعی طور پر 912 ٹریک حادثات ہوئے تھے جن میں 424 افراد ہلاک اور485 افراد زخمی ہوتے تھے جبکہ رواں سال مجموعی طور پر 700 کے قریب ٹریفک حادثات ہوئے ہیں جن میں 359افراد ہلاک اور 338 افراد زخمی ہوئے ہیں اورگذشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال میں ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔