دپیکا نے رنویر سے منگنی کی خبروں کی تردید کردی   

مجھے منگنی، شادی اور بچے پیدا کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے، بالی ووڈ اداکارہ


ویب ڈیسک July 21, 2016
مجھے منگنی، شادی اور بچے پیدا کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے، بالی ووڈ اداکارہ، فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون نے اداکار رنویر سنگھ سے منگنی کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کے درمیان طویل عرصے سے معاشقے کی خبریں زبان زد عام ہیں لیکن دونوں اداکار اپنے تعلق کے حوالے سے میڈیا پر لب کشائی سے گریز کرتے ہیں جب کہ گزشتہ دنوں دونوں اداکاروں کی جوڑی کی خاموشی کے ساتھ منگنی کی خبریں سامنے آئیں تھیں جس پر اداکارہ دپیکا پڈوکون نے پہلی بار لب کشائی کی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:رنویر اور دپیکا نے خاموشی سے منگنی کرلی

دپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ سے منگنی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہےکہ جو لوگ میری شادی کا انتظار کررہے ہیں انہیں آگاہ کرنا چاہتی ہوں کہ مجھے منگنی، شادی اور بچے پیدا کرنے کا کوئی شوق نہیں اس لیے میں کسی صورت منگنی یا شادی کاارادہ نہیں رکھتی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:دپیکا پڈوکون رنویرسنگھ کے ڈرائیورکی ''بھابھی جی'' بن گئیں

واضح رہے کہ اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے کئی فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں