وزیراعظم نوازشریف نے اسلام آباد پہنچ کر دفتری امور سنبھال لیے

وزیراعظم نوازشریف نے دفتر پہنچ کر وزیراعظم ہاؤس کے ارکان اور اپنے اہم مشیران سے ملاقات کی۔


ویب ڈیسک July 21, 2016
وزیراعظم نوازشریف نے دفتر پہنچ کر وزیراعظم ہاؤس کے ارکان اور اپنے اہم مشیران سے ملاقات کی۔ فوٹو؛ آئی این پی

وزیراعظم نوازشریف نے تقریباً 2 ماہ بعد اسلام آباد پہنچ کر اپنے دفتری امور سنبھال لیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف لاہور سے طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچے جہاں وہ ایئرپورٹ سے سیدھے وزیراعظم ہاؤس گئے جہاں انہوں نے اپنے عملے سے ملاقات کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: وزیراعظم نوازشریف اوپن ہارٹ سرجری کے بعد اسپتال سے گھر منتقل

وزیراعظم نوازشریف نے اپنے دفتر پہنچ کر وزیراعظم ہاؤس کے ارکان اور اپنے اہم مشیران سے ملاقات کی جس میں انہیں ملکی امور سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

دوسری جانب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ وزیراعظم نے لاہور سے اسلام آباد سفر کے دوران بھی ملکی امور نمٹائے اس موقع پر مریم نواز نے اپنے والد اور وزیراعظم نوازشریف کے اسلام آباد پہنچنے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔



اس خبر کو بھی پڑھیں: وزیراعظم نوازشریف کا 9 جولائی کو لندن سے وطن واپسی کا فیصلہ

اس سے قبل ٹوئٹر پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نوازشریف کی ٹانگ کا زخم مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوا اورزخم ٹھیک ہونے میں مزید کچھ دن لگ سکتے ہیں لیکن اگر عوام کی دعائیں ساتھ رہیں تو وہ معجزہ بن سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی 31 مئی کو لندن کے ہارلے اسٹریٹ اسپتال میں اوپن ہارٹ سرجری ہوئی تھی جس کے وہ 9 جولائی کو صحت یاب ہوکر وطن واپس پہنچے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |