
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ قندیل بلوچ کی نماز جنازہ ادا، آبائی قبرستان میں سپرد خاک
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے بتایا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے غیرت کے نام پر قتل اور خواتین سے زیادتی کے واقعات کے خلاف بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔
We have achieved consensus on anti-honour killing & anti-rape bills in committee of joint sitting of Parliament. Great news for Pakistan.1/2
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 21, 2016
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ حکومت منافقت ختم کرکے غیرت کے نام پر قتل کے خلاف بل منظور کرائے، بلاول بھٹو
مریم نواز نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل روکنے کا بل اب پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا جب کہ یہ ایک انتہائی اہم کام تھا جس کیلئے دن رات محنت کرنی پڑی۔
The bills shall now be submitted to joint sitting to be held in 2 weeks IA. Was a v uphill task. Countless days & nights have gone into it.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 21, 2016
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ بیٹے نے قندیل کا قتل مفتی عبدالقوی کے اکسانے پر کیا، والدہ کا الزام
دوسری جانب وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قوانین کی جائزہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ان کا کہنا تھا کہ غیرت کے نام پر قتل ہونے والی عورتوں کی بے حرمتی کا حکومت نے سنجیدگی سےنوٹس لیا ہے جب کہ تمام سیاسی جماعتیں غیرت کے نام پر قتل روکنے کے بل پر متفق ہیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ غیرت کے نام پر قتل روکنے کیلیے قانون سازی 15 اگست تک مکمل کرلیں گے جب کہ غیرت کے نام پر قتل روکنے کا بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی سے ایسے واقعات روکنے میں مدد ملےگی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ غیرت کے نام پر قتل اور ریپ کیسز میں معافی ریاست دے گی، فریقین راضی نامہ نہیں کرسکیں گے
واضح رہے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا سے شہرت پانے والی مشہور ماڈل قندیل بلوچ کو ان کے بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا جب کہ ملک بھرمیں غیرت کے نام پرخواتین کو قتل کرنے کے واقعات بھی بڑھتے جارہے ہیں اس کے علاوہ مشہور فلمساز شرمین عبید چنائے نے بھی غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی خواتین پر ''اونر کلنگ'' کے نام سے ڈاکیومینٹری فلم بنائی تھی جسے آسکرایوارڈ سے نوازا گیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔