ہاشم اور کیلس کے درمیان377 رنزکی ریکارڈ شراکت

آل رائونڈر نے 181 کی ناقابل شکست اننگ کھیل کر حریف کیخلاف 2 ہزار رنز مکمل بھی مکمل کرلیے

انگلینڈ کیخلاف 377 کی شراکت کا ریکارڈ قائم کرانے والے ہاشم آملا اور کیلس ایک دوسر کو مبارکباد دے رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

KYRGYZSTAN:
انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری اوول ٹیسٹ میں ریکارڈز کے انبار لگ گئے، میزبان ٹیم کے 385 کے جواب میں پروٹیز نے2 وکٹ پر 637رنز بناکر اننگز ختم کرنے کا اعلان کیا، ہاشم آملا نے سب سے زیادہ 311 ناٹ آئوٹ بنائے، انھیں جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی ٹرپل سنچری بنانے والے بیٹسمین کا منفرد اعزاز ملا۔

ان سے قبل ابراہم ڈی ویلیئرز کے 278 رنز بہترین جنوبی افریقی کاوش تھے جو انھوں نے2010 میںپاکستان کیخلاف یو اے ای میں بنائے تھے، مجموعی طور پر یہ 26ویں ٹیسٹ ٹرپل سنچری ریکارڈ ہوئی، طویل دورانیے کی سب سے بڑی اننگز400 رنز ناٹ آئوٹ کا ورلڈ ریکارڈ سابق ویسٹ انڈین بیٹسمین برائن لارا کے قبضے میں ہے۔


انھوں نے یہ کارنامہ 2004 میں سینٹ جانز کے مقام پر انگلینڈ کیخلاف ہی انجام دیا ہے، پاکستان کی جانب سے تین کھلاڑی حنیف محمد، انضمام الحق اور یونس خان 300 رنز کلب میں شامل ہیں، اس کے علاوہ انگلینڈ کے مقابل پہلی مرتبہ ایک ہی اننگز میں 250 رنز سے زائد کی دو شراکتیں بھی بنیں، ہاشم نے کیلس کے ہمراہ تیسری وکٹ کیلیے 377 سے قبل کپتان اسمتھ کے ہمراہ بھی دوسری وکٹ کیلیے 259 کی ساجھے داری بنائی تھی۔

ہاشم 529 منٹ کریز پر موجود رہے ، ان کے 311 رنز میں 35چوکے شامل رہے لیکن حیرت انگیز طور پر انھوں نے کوئی سکسر نہیں لگایا، 377رنز کی شراکت انگلینڈ کیخلاف جنوبی افریقہ کا نیاریکارڈ ہے جبکہ تیسری وکٹ پر ان کی بہترین ملکی شراکت کا ریکارڈ 429 ہے، جو چٹاگانگ میں بنگلہ دیش کیخلاف جیکس روڈلف اور بوئٹا ڈیپنار نے قائم کی تھی۔

آل رائونڈر کیلس181 پر ناقابل شکست رہے،اپنی اس اننگز کی بدولت انھوں نے انگلینڈ کیخلاف اپنے 2 ہزار ٹیسٹ رنز بھی مکمل کرلیے، کیلس اب تک انگلینڈ کیخلاف 2061 اور مجموعی طور پر12561 رنز اپنے نام درج کرانے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔
Load Next Story