دن میں 8 ہزار مرتبہ چھینکنے والی لڑکی کا مرض لا علاج قرار

لڑکی کو فی منٹ 10 چھینکیں آتی ہیں اور ڈاکٹر اس مرض کو لاعلاج قرار دے چکے ہیں۔

لڑکی کو فی منٹ 10 چھینکیں آتی ہیں اور ڈاکٹر اس مرض کو لاعلاج قرار دے چکے ہیں۔ فوٹو؛ بشکریہ ڈیلی مرر

انگلینڈ کی شہری لڑکی ایرا سکسینہ دن میں 8 ہزار سے زائد مرتبہ چھینکیں مارتی ہے اور ڈاکٹروں نے اس کے مرض کو طبی معمہ قرار دیتے ہوئے لاعلاج قرار دیا ہے۔

لڑکی کی والدہ کے مطابق مطابق شروع میں اس کی چھینکیں شدید نہ تھیں لیکن بعد میں اسے اس کا دورہ پڑگیا، ایک وقت ایسا آیا جب وہ کھانا کھانے اور اسکول جانے سے بھی محروم ہوگئی، جیسے ہی ایرا سوکر اٹھتی ہے اسے فی منٹ 10 چھینکیں آتی ہیں، اکثر اس کی یہ کیفیت مزید شدید ہوجاتی ہیں جب کہ ڈاکٹر اسے پڑنے والے چھینکوں کے دورے کو پراسرار کہہ کر لا علاج قرار دے چکے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: دن میں 12000 چھینکیں مارنے والی لڑکی کھانے اور پڑھنے سے قاصر


لڑکی کی والدہ نے بتایا کہ اب اس کا حال یہ ہے کہ وہ روزانہ 8 ہزار مرتبہ چھینکتی ہے اور اسے صرف سونے کے بعد ہی سکون ملتا ہے جب اسے کوئی چھینک نہیں آتی۔

ڈاکٹروں نے سردی اور الرجی کو رد کرتے ہوئے خیال ظاہر کیا کہ بچی کا دماغ بار بار چھینک کے سگنل بھیج رہا ہے اور شاید اسی وجہ سے یہ کیفیت پیدا ہوئی ہے، لڑکی کو کسی شے سے کوئی الرجی بھی نہیں، اس کی چھینکیں روکنے کے لیے ہر طرح کی دوائیں آزمائی گئیں لیکن مرض پر قابو نہ پایا جاسکا۔

Load Next Story