عمران خان کی آزاد کشمیر انتخابات میں کامیابی پر ن لیگ کو مبارکباد

روایتی طور پر وفاق کی حکمران جماعت ہی آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرتی ہے، عمران خان

روایتی طور پر وفاق کی حکمران جماعت ہی آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرتی ہے، عمران خان، فوٹو؛ فائل

چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیابی پر مسلم لیگ (ن) کو مبارکباد دی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: تیر چلا نہ بلا گھوما، آزاد کشمیر کا انتخابی میدان (ن) لیگ نے مار لیا

چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ (ن) کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پرمبارکباد دی۔



اس خبر کو بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے انتخابی نتائج مسترد کر دیئے


عمران خان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا تھا کہ روایتی طور پر وفاق کی حکمران جماعت ہی آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرتی ہے۔



عمران خان نے انتخابات میں تحریک انصاف کے کامیاب اور انتخاب لڑنے والے امیدواروں کو بھی مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے 34 نشستیں لے کر سب سے آگے ہے جب کہ اس کی حریف جماعتیں، تحریک انصاف 3 ، پیپلزپارٹی اور مسلم کانفرنس بالترتیب 2،2 نشستیں حاصل کرسکی ہیں۔

Load Next Story