کراچی میں صفائی کا 3 روزہ الٹی میٹم ختم جابجا کچرے کے ڈھیر

وزیر بلدیات جام خان شورو اور کمشنر ضلع جنوبی میں بھی صفائی کاموثر کام شروع نہ کراسکے


Staff Reporter July 22, 2016
چینی کمپنی کو کچرا اٹھانے کا کام دینا مستقل حل کی جانب پیش رفت ہے،ذرائع وزیر اعلیٰ ہاؤس ۔ فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے کراچی سے تین دن کے اندر کچرا اٹھانے کے سلسلے میں دیا گیا الٹی میٹم جمعرات کو ختم ہوگیا ہے جب لپ جابجا کچرے کے ڈھیر ہیں۔

لانڈھی ، کورنگی ، ملیر ، شاہ فیصل کالونی ، لیاری صدر ، اولڈ سٹی ایریا ، ناظم آباد، نیو کراچی ، نارتھ ناظم ، سرجانی ٹاؤن ، گلشن اقبال ، گلستان جوہر ، لیاقت آباد ، اورنگی ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں کچرا کنڈیاں بھرگئی ہیں، جس سے کچرا پھیل کر سڑکوں تک آگیا ہے ، سڑکوں پر سیوریج کا پانی جمع ہونے سے گڑھے پڑگئے ہیں وزیر بلدیات جام خان شورو اور کمشنر ضلع جنوبی میں بھی صفائی کاموثر کام شروع نہ کراسکے۔

اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے مسئلے کے مستقل حل کے لیے گزشتہ بدھ کو منعقدہ اجلاس میں کراچی کی تین ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز کے علاقوں سے کچرا اٹھانے کا کام چینی کمپنی کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے اس سلسلے میں محکمہ بلدیات کو جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت کی ہے اور ایک مقررہ مدت میں یہ کام مکمل کرنے کا کہا ہے۔ ذرائع کے مطابق چینی کمپنی کو کچرا اٹھانے کا کام دینا کراچی کے اس اہم مسئلے کو مستقل طور پر حل کرنے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں