ہر فتح کا جشن پش اپس کے ذریعے نہیں منائیں گے مصباح الحق

منفرد اندازاختیار کرنےکامقصد کاکول اکیڈمی میں سخت محنت کرانے والے آرمی ٹرینرز کو خراج تحسین پیش کرنا تھا، مصباح الحق

منفرد اندازاختیار کرنےکامقصد کاکول اکیڈمی میں سخت محنت کرانے والے آرمی ٹرینرز کو خراج تحسین پیش کرنا تھا، مصباح الحق۔ فوٹو : اے ایف پی

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ضروری نہیں کہ انگلینڈ کیخلاف ہر فتح کا جشن پش اپس لگاکر منائیں۔


اولڈ ٹریفورڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ منفرد انداز اختیار کرنے کا مقصد حریف کو زچ کرنا نہیں تھا، دراصل ہماری کوشش تھی کہ کاکول اکیڈمی میں پلیئرز کی فٹنس بہتر بنانے کیلیے سخت محنت کرنے والے آرمی ٹرینرز کو خراج تحسین پیش کریں، سیریز کے آغاز میں ان کی خدمات کا اعتراف کرچکے، ضروری نہیں کہ ہر فتح کے بعد اسی انداز میں کامیابی کا جشن منائیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کو لارڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں پش اپس لگا کر پاک آرمی کو سیلوٹ پیش کیا تھا۔ قومی کھلاڑیوں کا یہ انداز اس قدر مشہور ہوا کہ پاکستان میں میٹرک بورڈ کے امتحانات میں نمایاں نمبر حاصل کرنے والے طالب علموں نے بھی اپنے اساتذہ کو اسی طرح کا شیڈول پیش کیا جب کہ آزاد کشمیر الیکشن کے موقع پر بھی سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی جانب سے اس طرح کے پش اپس لگائے گئے۔
Load Next Story