دورہ انگلینڈ جنید کی ون ڈے اسکواڈ میں شمولیت متوقع

عرفان، شرجیل، بابر اعظم کو بھی موقع مل سکتا ہے، اعلان اگست کے پہلے ہفتے میں ہوگا


Sports Reporter July 22, 2016
عرفان، شرجیل، بابر اعظم کو بھی موقع مل سکتا ہے، اعلان اگست کے پہلے ہفتے میں ہوگا فوٹو: فائل

انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان اگست کے پہلے ہفتے میں ہوگا، جنید خان، محمد عرفان کے ساتھ اے ٹیم کی جانب سے عمدہ کارکردگی دکھانے والے شرجیل خان، بابر اعظم اور حسن علی کے نام بھی زیر غور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم اس وقت انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔ اس کے بعد آئرلینڈ کیخلاف 2 ون ڈے میچز 18 اور 20 اگست کو شیڈول ہیں۔ انگلینڈ کیخلاف 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کا آغاز 24 اگست کو ہوگا، بعد ازاں واحد ٹوئنٹی 20 میچ کھیلا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اپنے دورہ انگلینڈ میں چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ''اے'' ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ون ڈے کپتان اظہر علی اور کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کرتے ہوئے ابتدائی فہرست مرتب کرلی ہے، جنید خان سے سیریز کیلیے دستیاب ہونے کے بارے میں پوچھا گیا جس کے بعد انھوں نے کاؤنٹی کرکٹ میں شرکت کیلیے جانے کے بجائے آبائی شہر میں ہی ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

دوسری جانب محمد عرفان پہلے ہی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فارم اور فٹنس برقرار رکھنے کیلیے کوشاں ہیں، کیریبیئن لیگ میں عمدہ فارم کا مظاہرہ کرنے والے سہیل تنویر بھی زیر غور ہیں تاہم ان کو ٹوئنٹی 20 میچ کیلیے منتخب کیا جاسکتا ہے۔ عماد وسیم بھی فٹنس مسائل سے نجات پانے کے بعد سی پی ایل میں ہی سرگرم اور سلیکشن کیلیے دستیاب ہیں۔ انگلینڈ میں اے ٹیم کی جانب سے اچھی فارم کا مظاہرہ کرنے والے شرجیل خان اور بابر اعظم بھی حتمی اسکواڈ میں شامل ہوسکتے ہیں، تربیتی کیمپ میں کال کرنے کے بعد محمد اصغر اور محمد نواز میں سے کسی ایک کو موقع دیا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |