شرمیلا فاروقی21 سال تک نا اہل قرار نیب کے مختلف اداروں کو نوٹس جاری

شرمیلا فاروقی کو21 سال کیلیے کسی بھی سرکاری عہدے اورالیکشن لڑنے کے لیے نااہل قراردیاگیا ہے، نیب ذرائع


Staff Reporter July 22, 2016
شرمیلا فاروقی کو21 سال کیلیے کسی بھی سرکاری عہدے اورالیکشن لڑنے کے لیے نااہل قراردیاگیا ہے، نیب ذرائع: فوٹو: فائل

نیب نے شرمیلا فاروقی کے سرکاری عہدے کے خلاف الیکشن کمیشن، چیف سیکریٹری سندھ اوراسٹیٹ بینک کونوٹسزجاری کردیے ہیں۔

نیب نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے تمام اداروں سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرمیلا فاروقی کا کسی بھی عہدے پہ رہنا غیرقانونی ہے، نیب کے جاری کردہ نوٹسزکی کاپی ایکسپریس نے حاصل کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے جاری کردہ نوٹس میں لکھاہے کہ شرمیلا فاروقی احتساب عدالت سے ایک مقدمے میں سزایافتہ ہیں، نیب ذرائع کے مطابق شرمیلا فاروقی کو21 سال کیلیے کسی بھی سرکاری عہدے اورالیکشن لڑنے کے لیے نااہل قراردیاگیا ہے تاہم یہ دیکھاجارہا ہے کہ شرمیلافاروقی کافی عرصے سے صوبائی مشیرکے طورپرکام کررہی ہیں جبکہ ان کوایم پی اے کی سیٹ پربھی فائز کیا گیاہے جو مکمل طورپرغیرقانونی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں