الیکشن کمیشن کوبھارتی طرزپرانتظامی اختیارات دینے کی تجویز
وزیراعظم سمیت تمام جماعتیں حامی،سیکریٹری الیکشن کمیشن نے تجویز کی تصدیق کردی
عام انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھارت کے الیکشن کمیشن کے طرز پر انتظامی اختیارات دینے کی تجویز دی ہے جس کے تحت الیکشن کمیشن عام انتخابات کاانعقاد مرکزی اورصوبائی نگراں حکومتوں کے تحت احکامات پرعملدرآمدکے بجائے خودانتظامی احکامات صادرکرے گا۔
انتخابات کے شیڈول کے اجراء کے ساتھ ہی ملک کے تمام مالی وانتظامی اختیارات الیکشن کمیشن کی منظوری سی مشروط ہوںگے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کی اس تجویزکو پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی میں شامل تمام سیاسی جماعتوں نے سراہتے ہوئے اس کے لیے باقاعدہ قانون سازی پربھی اتفاق کیا ہے جبکہ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے یہ تجویزوزیراعظم راجا پرویزاشرف سے ملاقات میں دہرائی تو وزیراعظم نے بھی تجویزسے اتفاق کیا۔
الیکشن کمیشن انتخابات کے موقع پرضابطہ اخلاق اور قوانین پرعملدرآمدکے حوالے سے انتظامی اداروںکی معاونت کا مرہون منت رہا ہے جبکہ بھارت نے انتخابات کے شیڈول کے اجراء کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن کومکمل انتطامی اختیارات دے رکھے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ انتظامی اختیارات کے لیے سیاسی جماعتوں کی مکمل حمایت سے قانون سازی 16مارچ سے قبل کرنے کے لیے یقین دہانی بھی کرائی گئی تاہم الیکشن کمیشن اس حوالے سے خودکوئی سمری نہیں بھیج رہا۔ ''ایکسپریس'' کوسیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے بتایاکہ کمیٹی کومکمل آزاد و خودمختارالیکشن کمیشن سے متعلق تجویزدی ہے اگرایسا ہوتا ہے تویہ کوئی پہلی مثال نہیں ہوگی کیونکہ بھارتی الیکشن کمیشن کوایسے اختیارات پہلے ہی حاصل ہیں۔