سیاسی یتیم سندھ کی خوشحالی نہیں چاہتےشرجیل میمن

ہڑتال کی کال دینے والی ضیاء الحق اور پرویز مشرف کی باقیات تانگا پارٹیاں عوام کو تنگ نہ کریں

گیڈر بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں،مفاہمت کو کمزوری نہ سمجھا جائے ،صوبائی وزیر اطلاعات فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اورصوبائی وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہڑتال کی کال دینے والے عوام کو تکلیف میں مبتلا کرنے کاکوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔


تانگا پارٹیاں اپنی دکانیں چمکانے کیلیے سیاست کے نام پر ہڑتالیں کر رہی ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ سیاسی یتیموں کی خوش فہمی ہے کہ وہ عوام میں اپنی جڑیں رکھتے ہیں،بلدیاتی قانون 2012پراعتراض کرنے والے ضیاء الحق اور پرویز مشرف کی باقیات ہیں جو سندھ کو خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوتے نہیں دیکھ سکتے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام نے جمہوری طریقۂ کار کے تحت اپنے مینڈیٹ کو استعمال کرتے ہوئے اپنے منتخب نمائندے ایوانوں میں بھیجے ہیں اور ان نمائندوں کو قانون سازی کا حق حاصل ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم گیڈر بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں،مفاہمت کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
Load Next Story