بھارتی ایئرفورس کا طیارہ خلیج بنگال میں لاپتہ عملے کے ارکان سمیت 29 افراد سوار

طیارہ چنئی سے پورٹ بلئر جا رہا تھا کہ خلیج بنگال میں لا پتہ ہوگیا، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک July 22, 2016
طیارے کا کنٹرول ٹاور سے آخری بار رابطہ 8 بج کر 12 منٹ پر ہوا، بھارتی حکام۔ فوٹو: فائل

بھارتی ایئرفورس کا طیارہ پورٹ بلئر جاتے ہوئے خلیج بنگال میں لا پتہ ہوگیا جس میں عملے کے ارکان سمیت 29 افراد سوار تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ایئر فورس کا مسافر بردار طیارہ چنئی سے پورٹ بلئر جا رہا تھا کہ خلیج بنگال میں لا پتہ ہوگیا۔ بھارتی حکام کے مطابق طیارے کا کنٹرول ٹاور سے آخری بار رابطہ صبح 8 بج کر 12 منٹ پر ہوا تھا جب کہ اس میں طیارے کے عملے سمیت 29 افراد سوارتھے،ریسکیو اہلکاروں نے طیارے کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |