دس بڑی خبروں پرایک نظر

اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال، مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال اورحکومت کی آئندہ کی حکمت عملی پربھی غورکیا گیا۔


ویب ڈیسک July 22, 2016
فوٹو:فائل

وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



سپریم کورٹ نے شہر سے بل بورڈز ہٹانے سے متعلق ڈی ایم سیز کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے 29 جولائی تک تمام غیر قانونی بل بورڈز ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتاریوں کاسلسلہ جاری ہے جب کہ پولیس نے مقتولہ کی 2 بھابیوں کو گرفتار کرتے ہوئے قندیل کا موبائل فون بھی برآمد کرلیا ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



سپریم کورٹ نے کسٹم کے تفتیشی افسر چوہدری اعجاز قتل کیس میں ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد 5 روز کے لئے موخر کردیا ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج شروع ہورہا ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



یونان کی عدالت نے بغاوت کی کوشش ناکام ہونے کے بعد پڑوسی ملک میں غیرقانونی طریقے سے داخل ہونے پر 8 ترک فوجیوں کو سزا سنا دی۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



بھارتی ایئرفورس کا طیارہ پورٹ بلئر جاتے ہوئے خلیج بنگال میں لا پتہ ہوگیا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



افغان نژاد ولندیزی نوجوان نے دنیا بھر سے بارودی سرنگیں صاف کرنے کا ایک انوکھا حل پیش کرتے ہوئے بارودی سرنگوں کو تباہ کرنے والا ڈرون تیار کیا ہے جسے مائن کافون ڈرون کا نام دیا گیا ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ سرخ گوشت کی بہتات ایک بڑی آبادی میں گردوں کی ناکارگی کی وجہ بن سکتی ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں