رجنی کانت کی فلم ’’کبالی‘‘ کے ٹکٹ 5 ہزارروپے میں فروخت ہونے لگے

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت کی نئی ریلیز ہونے والی فلم’’کبالی‘‘ کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے


ویب ڈیسک July 22, 2016
رجنی کانتھ کے مداح بھی کسی سے کم نہیں اوروہ بلیک میں ٹکٹ 5000 روپے کیا خرید کر فلم دیکھ رہے ہیں فوٹو:فائل

LOS ANGELES: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت کی نئی ریلیز ہونے والی فلم''کبالی'' کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے اور فلم کا ٹکٹ بلیک میں 5000 میں فروخت ہورہا ہے۔

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت کی فلم دیکھنے کے لیے ان کے مداح بیتاب رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی فلموں کی ریلیز کے بعد کئی دنوں تک کھڑکی توڑ رش ہوتا ہے تاہم اب ایک بار پھر ان ریلیز ہونے والی فلم ''کبالی'' کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔



اس خبر کو بھی پڑھیں:رجنی کانت کی فلم ''کبالی'' نے ریلیز سے قبل ہی 200 کروڑ کماکرنیا ریکارڈ قائم کردیا

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت کی فلم ''کبالی'' نمائش کے لیے پیش کردی گئی ہے جسے دیکھنے کے لیے ان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے سنیما گھروں کا رخ کرلیا ہے لیکن فلم کے ٹکٹ پہلے سے ہی فروخت ہوچکے ہیں جس پر ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت شروع ہوچکی ہے اور ایک ٹکٹ 5000 میں فروخت ہورہی ہے جب کہ رجنی کانت کے مداح بھی کسی سے کم نہیں اوروہ بلیک میں5000 روپے کا ٹکٹ خرید کر فلم دیکھ رہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:رجنی کانت کی فلم کی ریلیزپربھارتی کمپنیوں کا چھٹی کا اعلان

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں