وزیراعظم نوازشریف جہاں سے گزرجائیں وہ جگہ جلسہ گاہ بن جاتی ہے مریم نواز

نواز شریف ابھی تک مکمل صحت یاب نہیں ہوئے لیکن جیسے ہی ان کی طبیعت سنبھلی وہ عوام میں آگئے، مریم نوازکا ٹوئٹ


ویب ڈیسک July 22, 2016
نواز شریف ابھی تک مکمل صحت یاب نہیں ہوئے لیکن جیسے ہی ان کی طبیعت سنبھلی وہ عوام میں آگئے، مریم نوازکا ٹوئٹ، فوٹو؛ فائل

CHAMAN: وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازکا کہنا ہے کہ نوازشریف کی طبیعت جیسے ہی سنبھلی وہ عوام میں آگئے جب کہ وہ جہاں سے گزر جائیں وہ جگہ جلسہ گاہ بن جاتی ہے۔

آزاد کشمیر انتخابات میں اپنی جماعت کی کامیابی اور وزیراعظم نوازشریف کے آزاد کشمیر جلسے میں خطاب پر مریم نواز نے ایک بار پھر مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے وزیراعظم کے الفاظ دہراتے ہوئے کہا کہ سیاست میں کامیابی دھرنے سے نہیں کچھ کرنے سے آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف ابھی تک مکمل صحت یاب نہیں لیکن جیسے ہی ان کی طبیعت سنبھلی وہ عوام میں آگئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: تیر چلا نہ بلا گھوما، آزاد کشمیر کا انتخابی معرکہ (ن) لیگ نے مار لیا



مریم نواز کا کہنا تھا کہ پیشگی اطلاع دیئے بغیر نواز شریف کا آزاد کشمیر جانا اوراس جلسے میں عوام کا جم غفیر اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ نوازشریف جہاں سے گزر جائیں وہ جگہ جلسہ گاہ بن جاتی ہے، عوام کے وزیراعظم ایک بار پھرعوام میں آگئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سیاست میں کامیابی دھرنے سے نہیں کچھ کرنے سے ملتی ہے، وزیراعظم



مریم نواز نے جلسے کے کامیاب انعقاد اور انتخابات میں کامیابی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں لکھا دیکھو دیکھو کون آیا آزاد کشمیر میں شیر آگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔