سدھو کا مشہور کامیڈی شو’’دی کپل شرما شو‘‘ چھوڑنے کا فیصلہ

نوجوت سنگھ سدھو عملی سیاست میں حصہ لیں گے اور جلد عام آدمی پارٹی جوائن کریں گے۔

نوجوت سنگھ سدھو عملی سیاست میں حصہ لیں گے اور جلد عام آدمی پارٹی جوائن کریں گے، فوٹو:فائل

سابق بھارتی کرکٹر اور کامیڈین نوجوت سنگھ سدھو نے مشہورکامیڈی شو ''دی کپل شرما شو'' چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

کامیڈین نوجوت سنگھ سدھو مشہور کامیڈی شو ''دی کپل شرما شو'' کی ٹیم کا اہم حصہ ہیں اور شو کے دوران اپنے چٹکلوں اور شاعری کے باعث کروڑوں دلوں پر راج کرتے ہیں لیکن اب نوجوت سنگھ سدھو شو میں مسکراہٹیں بکھیرتے نظر نہیں آئیں گے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں:پاکستانی کامیڈین نسیم وکی معروف بھارتی شو ''دی کپل شرما شو'' کا حصہ بن گئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو جلد ہی کپل شرما شو کو خیرباد کہہ دیں گے جب کہ ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو عملی سیاست میں حصہ لیں گے اور جلد عام آدمی پارٹی جوائن کریں گے جس کے بعد ریاستی انتخابات میں متوقع طور پر وزیراعلیٰ کے امیدوار ہوں گے جس کے باعث انہوں نے شو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی کامیڈین نسیم وکی بھی ''دی کپل شرما شو'' کا حصہ بن گئے ہیں۔
Load Next Story