قندیل کا قاتل میرا بیٹا جہاں بھی نظر آئے گولی ماردی جائے والد کا بیان

مفتی عبدالقوی کے واقعے کے بعد قندیل کے خلاف شکایات کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جس کے بعد وہ خوفزدہ تھی، والد قندیل بلوچ


ویب ڈیسک July 22, 2016
مفتی عبدالقوی کے واقعے کے بعد قندیل کے خلاف شکایات کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جس کے بعد وہ خوفزدہ تھی، والد قندیل بلوچ، فوٹو:فائل

بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی معروف ماڈل قندیل بلوچ کے والد کا کہنا ہے قندیل بیٹی کے ساتھ میری دوست اور بیٹا بھی تھی اس کا قاتل جہاں بھی نظر آئے اسے گولی مار دی جائے۔

سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل گرل قندیل بلوچ کے والد محمد عظیم کا برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ مفتی عبدالقوی کے واقعے کے بعد قندیل کے خلاف شکایات کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جس سے وہ خوفزدہ تھی جب کہ وسیم کو بھی لوگوں نے بھڑکایا ہوگا جس پر اس نے قندیل کوقتل کرنے کا ارادہ کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:قندیل بلوچ کو نشہ آور دوا دے کر گلا دبا کر قتل کیا، بھائی کا اعترافی بیان

مقتولہ کے والد نے کہا کہ میری بیٹی کا قاتل جہاں بھی نظرآئے گولی ماردو کیوں کہ اس نے میری مسکین کوہمیشہ کے لیے خاموش کردیا ہے، قندیل بیٹی کے ساتھ ساتھ میری دوست اور بیٹا بھی تھی جس کے قتل پر ہمیں درد نہیں شدید تکلیف ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:قندیل بلوچ کو قتل کرنے والا اُس کا بھائی گرفتار،سی پی او ملتان

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ماڈل گرل قندیل بلوچ اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائی گئیں جس کے بعد پولیس کی تفتیش سے واقعہ قتل ثابت ہوا اور پولیس نے کیس کے مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کرلیا جو مقتولہ کا چھوٹا بھائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |